غیر قانونی اسلحہ کیس سلمان خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

جودھ پور کی عدالت نے بالی ووڈ اسٹار کو 10 مارچ کو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا ہے۔


ویب ڈیسک March 03, 2016
جودھ پور کی عدالت نے بالی ووڈ اسٹار کو 10 مارچ کو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی عدالت نے بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں10 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی کار حادثہ کیس سے ابھی جان نہیں چھوٹی تھی کہ اب وہ ایک نئی مصیبت میں پھنس گئے ہیں جس میں انہیں 18 سال پرانے مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست راجھستان کے شہرجودھ پور کی عدالت نے اسٹار سلمان خان کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں 10 مارچ کو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد وہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوں گے جب کہ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس میں پیش ہونے والے گواہ پرجرح کرنے کی اجازت حاصل کرنا چاہی تو عدالت نے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں