کنگ خان اور سلمان خان باکس آفس پر ایک بار پھر آمنے سامنے

شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم’’رئیس‘‘ اور سلمان خان کی فلم’’سلطان‘‘ ایک ساتھ عید کے موقع پرریلیز ہورہی ہیں


ویب ڈیسک March 03, 2016
شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم’’رئیس‘‘ اور سلمان خان کی فلم’’سلطان‘‘ ایک ساتھ عید کے موقع پرریلیز ہورہی ہیں،فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی فلموں کی ایک ساتھ نمائش کے بعد باکس آفس پر ایک بار پھر سامنے آگئے ہیں۔

بالی ووڈ کے حکمران خانز شاہ رخ خان اور سلمان خان کی آپس میں گہری دوستی ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ تعریفیں کرتے نہیں تھکتے جب کہ دونوں اداکاروں کی فلمیں ایک ساتھ رواں سال عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں جس پر بالی ووڈ میں باکس آفس پر بڑے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ''رئیس'' اور سلمان خان کی فلم ''سلطان'' ایک ساتھ عید کے موقع پر ریلیز کی جائیں گی جب کہ گزشتہ دنوں میڈیا میں شاہ رخ خان کی جانب سے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی اب فلم ڈائریکٹر نے تردید کردی ہے۔

دوسری جانب یش راج فلز کے ترجمان نے بھی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ''سلطان'' کی نمائش شیڈول کے مطابق ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب ایک بار پھر باکس آفس پر دونوں خانز میں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار سلمان خان پہلی ہی کنگ خان کو باکس آفس کا کنگ قرار دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں