زیکا وائرس سے سابق اداکارہ کیلی میری کی دونوں ٹانگیں مفلوج

9 برس قبل چار ماہ کی حاملہ تھی جب اس بیماری کا شکار ہوئی، کیلی میری کا انکشاف

9برس قبل چار ماہ کی حاملہ تھی جب اس بیماری کا شکار ہوئی،کیلی میری کا انکشاف ۔ فوٹو : فائل

سابق اداکارہ کیلی میری نے انکشاف کیا ہے کہ 9 برس قبل ان پر زیکا وائرس کا حملہ ہوا اور اس بیماری کے نتیجے میں وہ دونوں ٹانگوں سے مفلوج ہوگئیں۔


کیلی میری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ان دنوں ڈومینیکن ریپبلک میں تھیں اور چار ماہ کی حاملہ تھیں انھوں نے بتایا کہ بیماری کے باعث ان کے پیٹ میں موجود بچی کو بھی بچایا نہیں جاسکا تھا جس کا انھیں آج بھی بہت ملال ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ بیماری کے باعث وہ دس ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہیں اس دوران انھیں بتایا گیا کہ ان کی دونوں ٹانگیں کام کرنے کے قابل نہیں رہی تو صدمے سے ان کی بری حالت تھی۔

کیلی میری نے بتایا کہ جن ملکوں میں زیکا وائرس موجود ہے وہاں جانے سے گریز کیا جائے اور اس موذی بیماری سے ہر ممکن طور بر بچا جائے۔
Load Next Story