جب سلمان خان کو اپنے گارڈ سے ادھار لینا پڑا

اداکار نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو وہ اپنا پرس ہوٹل میں چھوڑ آئے تھے جس پر انہیں گارڈ سے ادھار مانگنا پڑ گیا۔


ویب ڈیسک March 04, 2016
اداکار نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو وہ اپنا پرس ہوٹل میں چھوڑ آئے تھے : فوٹو؛ فائل

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی زندگی میں ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب ان کی جیب میں ایک پیسہ بھی نہیں تھا اور انہیں اپنے سیکیورٹی گارڈ سے ادھار لینا پڑے۔

ہوا یوں کہ سلمان اپنی فیملی کے ہمراہ باندرہ میں ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اور ایک روز وہ صبح سویرے باہر نکلے تو کتابیں بیچنے والے کچھ بچوں نے سلمان کو دیکھ کر انھیں کتابیں خریدنے کی التجا کی سلمان جو اس معاملے میں بڑے فراخ دل واقع ہوئے ہیں انہوں نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو وہ اپنا والٹ ہوٹل میں چھوڑ آئے تھے انھوں نے ارد گرد دیکھا اور گارڈ کو بلاکر اس سے ادھار پیسے مانگے جس پر گارڈ نے انہیں ایک ہزار روپے ادھار دیئے جسے سلمان خان نے دونوں بچوں کو 500، 500 روپے دے دیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں