کپاس کی پیداوار 9727 لاکھ گانٹھ تک پہنچ سکی

کپاس کی پیداوار گزشتہ سال سے34فیصدکم، پنجاب میں پیداوار1 کروڑ7لاکھ سے59 لاکھ 61 ہزاربیلزرہ گئی۔


Khabar Nigar March 04, 2016
کپاس کی پیداوار گزشتہ سال سے34فیصدکم، پنجاب میں پیداوار1 کروڑ7لاکھ سے59 لاکھ 61 ہزاربیلزرہ گئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں کپاس کی پیداوار یکم مارچ 2016 تک97 لاکھ 27 ہزار771 گانٹھ رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1 کروڑ47 لاکھ5 ہزار 853 گانٹھ سے 33.85 فیصد کم ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں44.5 فیصد کی کمی سے 59 لاکھ61 ہزار734 گانٹھ کپاس آئی جو گزشتہ سال 1 کروڑ7لاکھ 41 ہزار 666 گانٹھ تھی جبکہ سندھ کی فیکٹریوں میں 37 لاکھ 66 ہزار 37 گانٹھ کپاس آئی۔

گزشتہ سال پیداوار39 لاکھ 64 ہزار187گانٹھ رہی تھی، ایکسپورٹرز نے 3 لاکھ61 ہزار241 گانٹھ ، ٹیکسٹائل سیکٹر 85 لاکھ 46 ہزار660 گانٹھ روئی خریدی اور جنرز کے پاس 8 لاکھ 19ہزار870گانٹھ کپاس و روئی موجود ہے ، ملک میں فی الوقت 47 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔