عزیربلوچ کیس رینجرزنے ایم پی اے ثانیہ ناز کوآج طلب کرلیا
نبیل گبول،قادرپٹیل،منظورکاکا، نثارمورائی اورحمادصدیقی کوبھی رینجرزہیڈکوارٹرزبلالیاگیا
رینجرزنے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جانب سے دوران تفتیش انکشافات پر پیپلزپارٹی کے موجودہ اراکین اسمبلی ورہنماؤں کوبیان دینے کے لیے رینجرز ہیڈکوارٹرز طلب کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی ثانیہ نازکو4 مارچ کوصبح 11 بجے رینجرزہیڈ کوارٹرز بلایا ہے، خاتون رکن سندھ اسمبلی کو طلب کرنے کی اطلاع وزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹری کو بھی کردی گئی ہے۔
رکن اسمبلی ثانیہ نازکاکہناہے کہ رینجرزکاخط 28 فروری کوموصول ہواتھا، رینجرز نے بیان لینے کے لیے یکم مارچ کوبلایاتھاتاہم میری بہن کی شادی کے باعث رینجرز حکام کو4 مارچ کو پیش ہونے کی مہلت طلب کی جومان لی گئی۔ انھوں نے کہا کہ وہ رینجرزسے مکمل تعاون کریں گی۔ ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی وایم کیوایم کے سابق رہنما سردار نبیل گبول اورپیپلز پارٹی کے رہنما قادرپٹیل کوبھی رینجرز نے بیان لینے کے لیے طلب کیاہے۔
رینجرز ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ رہنماؤں کوبیان لینے کے لیے طلب کیے جانے کے بارے میں انھیں حتمی طورپرمعلوم نہیں جب معلوم ہوگاتو اعلامیہ جاری کردیں گے ۔ این این آئی کے مطابق عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں سیکیورٹی اداروںنے سانحہ کارسازکی ازسر نوتفتیش کافیصلہ کرلیااور محکمہ داخلہ سے تفصیلات مانگ لیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محکمہ داخلہ سندھ کومراسلہ لکھاہے جس میں کارسازبم دھماکوںکی تفتیش اورکیس کی فائل فراہم کرنے کاکہاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈملنے کے بعد عزیربلوچ سے سانحہ کارسازکی تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ثانیہ ناز صوبائی اسمبلی کے حلقہPS-109 لیاری سے منتخب ہوئی تھیں، ثانیہ نازکوعزیربلوچ کی سفارش پرپیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیاتھا۔
یادرہے کہ18 اکتوبر2007 کوکارسازپربے نظیر بھٹوکی آمد کے موقع پردھماکوں میں170 سے زائد افراد جاںبحق ہوئے تھے۔ دوسری جانب رینجرز نے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول، منظورکاکا، نثار مورائی اور حماد صدیقی سمیت5 افرادکو مختلف مقدمات میں معلومات کیلیے طلب کرلیاہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نبیل گبول اور نثارمورائی کوعزیربلوچ سے تعلقات جبکہ حمادصدیقی اورمنظورکا کا کو دیگرمقدمات میںمعلومات کیلیے طلب کیا گیاہے۔