شمالی کوریا نے ایٹمی حملے کے لئے افواج کو ہائی الرٹ کردیا
افواج کسی بھی وقت ایٹمی حملے کے لئے تیار رہیں، کم جانگ ان
شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے ایٹمی حملے کے لئے افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے ملکی افواج کو ایٹمی حملے لئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے، کم جانگ ان نے ملکی افواج سے کہا ہے کہ کسی بھی وقت ایٹمی حملے کے لئے تیار رہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2 روز پہلے ہی شمالی کوریا پر عائد نئی پابندیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے سخت احکامات جاری کئے تھے جب کہ گزشتہ روز بھی شمالی کوریا کی جانب سے کم فاصلے تک مار کرنے والے 6 میزائل سمندر میں داغے گئے تھے۔