مجھے جب کوئی سپراسٹارکہتا ہے توعجیب لگتا ہے شا ہ رخ خان

اداکارنے اپنی نئی آنے والی فلم "فین" کی کامیابی کے لیے بھی امید ظاہر کی جس میں وہ مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔


ویب ڈیسک March 04, 2016
اداکارنے اپنی نئی آنے والی فلم "فین" کی کامیابی کے لیے بی امید ظاہر کی جس میں وہ مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔ فوٹو:فائل

لاہور: بالی ووڈ اداکار شا ہ رخ خان کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی یا بد قسمتی سے زندگی سے زیادہ حاصل کر لیا ہے لیکن جب کوئی سپر اسٹار کہتا ہے تو عجیب لگتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان کا کہنا ہے کہ فلم نگری میں 25 سال گزار لیے جس کے بعد جوکچھ حاصل کیا وہ زندگی سے زیادہ ہے اور اب اس سے دورنہیں جایا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی سپراسٹارکہتا ہے توعجیب لگتا ہے، میں فلموں میں اپنے کردارکے ساتھ خوش رہتا ہوں جب کہ دیکھنے والوں کو بھی خوش رکھنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کردار میں ڈھل جاتے ہیں چاہے وہ رومانوی کردار ادا کرنا ہویا غصے والا، ہدایت کارکی ہدایت پر ہر کردار کو ایک عام آدمی کی طرح ادا کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں۔ اپنے خطاب کے حوالے سے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ایس آرکے کا خطاب اچھا لگتا ہے لیکن وہ محض شا ہ رخ خان کے نام سے زیادہ خوش ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارنے اپنی نئی آنے والی فلم "فین" کی کامیابی کے لیے بی امید ظاہر کی جس میں وہ مختلف اندازمیں نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔