کراچی کے بعض علاقوں میں بوندا باندی تو کہیں دھوپ

شہر قائد میں شدید گرمی کے بعد بوندا باندی سے عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔


ویب ڈیسک March 04, 2016
شہر قائد میں شدید گرمی کے بعد بوندا باندی سے عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی : فوٹو : فائل

شہر قائد کے بعض علاقوں میں بوندا باندی ہوئی تو کہیں دھوپ کی شدت برقرار ہے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی لیکن بعض علاقوں میں دھوپ اور تیز ہوائیں جاری ہیں۔ مارچ میں ہی شدید گرمی برداشت کرنے کے بعد کراچی کے باسی بوندا باندی سے لطف اندوز ہورہے ہیں، شہر کے جن علاقوں میں ابر رحمت برسی ان میں آئی آئی چندریگر روڈ، پاکستان چوک، ایم اے جناح روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے فروری میں گرمی کی شدت کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے کے دوران بارش کی پیش گوئی بھی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں