گھریلو عورت کا کردار نبھانا بھی آسان نہیںرانی مکھر جی

نئی فلموں میں اچھی پرفارنس دینے کی کوشش کررہی ہوں،رانی مکھرجی

گھریلو عورت کے مسائل دیگر خواتین سے مختلف ہوتے ہیں،رانی مکھرجی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ نئی فلموں میں اچھی پرفارنس دینے کی کوشش کررہی ہوں۔


انھوں نے کہا کہ فلم ''تلاش'' مختلف انداز ہے اور ایک ایسی گھریلو عورت کا کردار نبھا رہی ہوں جو وفا شعاری سے شوہر کا دل جیتنے کی کوشش کرتی ہے انھوں نے کہا کہ گھریلو عورت کا کردار نبھانا بھی آسان نہیں ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ گھریلو عورت کے مسائل دیگر خواتین سے مختلف ہوتے ہیں اور انھیں نظر انداز کرنے کی معاشرے کی عمومی روایت کی بھی نشاندہی ملے گی ۔اداکارہ نے بتایا کہ قبل ازیں رقص کے نئے انداز بھی سیکھے ہیں اور فلم کے لیے پرفارم بھی کیا ہے ۔نئے انداز سے کام کرکے دکھانے کی کوشش کررہی ہوں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلموں میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کروں گی ۔

Recommended Stories

Load Next Story