لیجنڈری اداکار منوج کمار کو ’’دادا صاحب پھالکے‘‘ ایوارڈ دیا جائے گا

لیجنڈری اداکار نے ’’ہریالی اور راستہ‘‘، روٹی کپڑا اور مکان‘‘اور کرانتی‘‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔


ویب ڈیسک March 04, 2016
لیجنڈری اداکار نے ’’ہریالی اور راستہ‘‘، روٹی کپڑا اور مکان‘‘اور کرانتی‘‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ فوٹو۔ فائل

ماضی میں کئی فلموں کو اپنی جاندار اداکاری سے سپر ہٹ کرنے والے لیجنڈری اداکار منوج کمار کو ان کی فنی خدمات اور بھارتی سنیما کی ترقی کے لیے کی گئی کوششوں کے اعتراف میں فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ''دادا صاحب پھالکے'' سے نوازا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکار منوج کمار کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انڈسٹری کے قیام کے اوائل سے ہی فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کی جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں ''ہریالی اور راستہ''، روٹی کپڑا اور مکان'' اور ''کرانتی'' جیسی سپر ہٹ فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے جس پر انہیں بھارت کے اعلیٰ ترین ایوارڈز بھی دیئے گئے تاہم اب ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں ایک اور ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

لیجنڈری اداکار منوج کمار کو ان کی فنی خدمات اور بھارتی سنیما کی ترقی کے لیے کی گئی کوششوں کے اعتراف میں فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ ''دادا صاحب پھالکے'' سے نوازا جائے گا جس کی تقریب آئندہ چند روز میں منعقد کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لیجنڈری اداکار ششی کپور کو 2014 کے لیے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں ''دادا صاحب پھالکے'' ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں