سید نور کے اعزاز میں تقریب فنکاروں نے شرکت کی

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے مل کر کام کریں گے، پاکستانی اداکاروں کاعزم

لاہور میں سید نور کی خدمات کے اعتراف میں تقریب فوٹو : ایکسپریس

پاکستان فلم انڈسٹری میں بطورمصنف، ڈائریکٹراورفلمسازطویل خدمات انجام دینے پرحکومت کی جانب سے اعلیٰ سول اعزازکے لیے نامزدگی اورپاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب کیے جانے پرسید نور کے اعزاز میں ' کلچرل جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان ' نے' پنجابی انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج ، آرٹ اینڈ کلچر' کے تعاون سے ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد ' پلاک ' میں کیا۔


اس موقع پرفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے اہم شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جن میں سینئراداکارمصطفیٰ قریشی، اداکارہ بہاربیگم، مدیحہ شاہ، عرفان کھوسٹ، اے نئیر، دردانہ رحمان، نورالحسن، اسلم ڈار، مسعود بٹ، شہزاد رفیق، پرویزکلیم، آصف علی پوتا، احمد عقیل روبی، صفدرملک، چوہدری اعجاز کامران، اعجاز باجوہ، بابربٹ، حیدرسلطان، بشریٰ صادق، چوہدری ذوالفقارعلی مانا، جونی ملک، گل اکبرآفریدی، صفدرخان، فیاض خان، شیخ اکرم، طارق بٹ، سہیل حسینی، عمران حسینی، اشفاق کاظمی، جراررضوی، قیصرمستانہ، جرار رضوی، آمنہ ملک، عمران خان،اخترشاد، شفق علی، قیصرثناء اللہ، فہد حبیب، فرحت عباس شاہ، ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھراور پلاک کی ڈائریکٹرڈاکٹرصغریٰ صدف سمیت دیگرموجود تھے۔

اس موقع پرسیدنورکی فنی زندگی کے حوالے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شاندارالفاظ کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کااظہارکیا کہ ہم سب سیدنور کی سربراہی میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے مل کر کام کرینگے اورجلد ہی فلم انڈسٹری اپنا کھویا مقام دوبارہ پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ تقریب میں 'کلچرل جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان ' کے صدرطاہربخاری اورسیکرٹری ٹھاکرلاہوری نے سیدنورکو گلدستہ اوراعزازی شیلڈ پیش کی۔
Load Next Story