سلمان خان کوغیر قانونی اسلحہ کیس میں 7 سال قید کی سزا کا امکان

بالی ووڈ اداکار پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔


ویب ڈیسک March 04, 2016
بالی ووڈ اداکار پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔ فوٹو؛فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو 1998 میں کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کیس میں 7 سال قید کی سزا کا امکان ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان پر ہٹ اینڈ رن کیس کی تلوار ابھی لٹک ہی رہی ہے کہ وہ ایک اور مصیبت میں پھنس گئے ہیں جس کے بعد 18 سال پرانے مقدمے میں 3 سے 7 سال قید کی سزا ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھپور کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو 10 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جہاں وہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے جس کے بعد کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے جب کہ عدالت میں جرم ثابت ہونے کی صورت میں دبنگ خان کو3 سے7 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے جس کے باعث ایک بار پھر سلو میاں پر جیل جانے کے خطرات سر پر منڈلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔