اجے دیوگن فلم ’’ جب تک ہے جان‘‘ کے خلاف کیس ہار گئے

اجے دیوگن کا موقف ہے کہ یش راج بینر اپنی فلم جب تک ہے جاں کی تشہیر کے لیے اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔


Net News November 09, 2012
اجے دیو گن کی فلم سن آف سردار رواں ہفتے ریلیز ہورہی ہے۔ فوٹو : فائل

معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن مشہور فلم ساز کمپنی یش راج بینر کی فلم '' جب تک ہے جان'' کے خلاف دائر کیا جانے والا مقدمہ ہار گئے ۔

اجے دیوگن نے ممبئی میں قائم مسابقتی کمیشن کو گزشہ ماہ درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 13 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ان کی فلم سن آف سردار کے مقابلے میں یش راج بینر اپنی فلم جب تک ہے کی تشہیر کے لیے مارکیٹ میں اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔

گزشتہ روز مسابقتی کمیشن نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ انھیں یش راج بینر کی طرف سے اپنی فلم کی تشہیر کے لیے ناجائز ذرایع استعمال کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس لیے وہ اجے دیوگن کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔ فیصلے میں کمیشن نے لکھا کہ درخواست گزار اس بارے میں کوئی مصدقہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں