ہمایوں سعید اور مہوش حیات ٹی وی ڈرامے میں ساتھ نظرآئیں گے
فلموں کی بحالی ہوچکی ہے لیکن ابھی بھی کافی لوگ سینما کی کمی کے باعث فلموں کے میڈیم سے دور ہیں، ہمایوں سعید
بڑے پردے پر بھرپور پذیرائی کے بعد ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی جوڑی ڈرامے میں بھی ساتھ نظر آئے گی۔ ان کی فلم ''جوانی پھر نہیں آنی''پاکستان میں اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔
ہمایوں سعید ڈرامہ''دل لگی'' کے ذریعہ 4 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کریں گے۔ڈرامے کے حوالے سے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ایک غیر روایتی محبت کی کہانی ہے یہ ایسی کہانی ہے جسے اب تک پاکستان میںدیکھا نہیں گیا، طویل عرصے بعد اتنا شاندار اسکرپٹ ملا ہے۔ فلموں کی بحالی ہوچکی ہے لیکن ابھی بھی کافی لوگ سینما کی کمی کے باعث فلموں کے میڈیم سے دور ہیں ، مداحوں کی وجہ سے آج اس مقام پر ہوں، میں اپنی ذمے داری سمجھتا ہوں کہ اپنے مداحوں کی خواہش کوملحوظ خاطر رکھوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ایسے ہی پروجیکٹس میں کام کرنے کو ترجیح دی ہے جس میں ایک اچھی ٹیم کام کرے، اسی وجہ سے دل لگی میں کام کرنا بھی ایسا ہی ایک فیصلہ تھا کیونکہ اس کی ٹیم بہت عمدہ ہے۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، عظمی حسن، عمران اشرف اور مریم انصاری شامل ہیں۔
سیریل کی عکسبندی کراچی اور اندرون سندھ میں کی گئی ہے۔ نصرت فتح علی خان کی مشہور زمانہ قوالی ''تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی'' کی دوبارہ ترتیب ہے جس کو موسیقی کے استاد راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔