دھرم شالا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی راجیوشکلا

پاکستان کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سےپریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سینئر عہدیدار بھارتی کرکٹ بورڈ


ویب ڈیسک March 05, 2016
پاکستان کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سےپریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سینئر عہدیدار بھارتی کرکٹ بورڈ، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیدار راجیوشکلا کا کہنا ہے کہ دھرم شالا میں پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہو گا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار راجیوشکلا کا کہنا ہے کہ دھرم شالا میں پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہو گا جہاں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی لہٰذا پاکستان کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سےپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے کیونکہ پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو جوابدہ ہے۔

واضح رہے کہ ہما چل پردیش کے شہر دھرم شالا میں 19 مارچ کو پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا لیکن ریاستی حکومت نے پاکستانی ٹیم کوسیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے جس پر وزیراعظم نواز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائزہ ٹیم بھارت بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔