زندگی سادہ گزری کتاب نہیں لکھ سکتا جیتندر

کتاب میں لوگوں کی دلچسپی کے لیے تھوڑا مرچ مصالحہ ہونا ضروری ہوتا ہے، جیتندر


Showbiz Desk March 05, 2016
کتاب میں لوگوں کی دلچسپی کے لیے تھوڑا مرچ مصالحہ ہونا ضروری ہوتا ہے، جیتندر فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ کے سینئر اداکار جیتندر نے کہا ہے کہ وہ بالکل سادگی سے رہتے ہیں ان کی زندگی میں کوئی مرچ مصالحہ نہیں کہ جسے سوانح حیات کے طور پر کتاب میں درج کیا جائے۔

ایک انٹرویو میں ان سے اپنی زندگی کے دلچسپ واقعات کو کتاب کی شکل میں ترتیب دینے کو کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت سادہ زندگی گزار چکے ہیں۔اب بھی ان کا لائف اسٹائل ماضی جیسا ہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کتاب میں لوگوں کی دلچسپی کے لیے تھوڑا مرچ مصالحہ ہونا ضروری ہوتا ہے جبکہ ان کی زندگی میں ایسا کچھ نہیں ہوا جسے کتاب میں ڈھالا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں