پاکستانی پرچم کوئی سیاسی جماعت استعمال نہیں کرسکتی وزارت داخلہ

 صرف23 مارچ، 14اگست اور25 دسمبرکوہی پرائیویٹ عمارتوںپرقومی پرچم لہرایاجاسکتاہے


این این آئی March 05, 2016
 صرف23 مارچ، 14اگست اور25 دسمبرکوہی پرائیویٹ عمارتوںپرقومی پرچم لہرایاجاسکتاہے فوٹو : فائل

BANNU: پاکستانی جھنڈا کسی سیاسی جماعت کیلیے استعمال نہیں ہو سکتا۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق1957 اور 1964 میں بنائے گئے قواعدمیں قومی پرچم کے تقدس اور احترام کوقانونی حیثیت دی گئی۔

پاکستانی پرچم کو کسی ادارے کے ٹریڈ مارک یاڈیزائن کے طور پراستعمال نہیں کیاجاسکتا۔ قومی پرچم کو23 مارچ، 14اگست اور25 دسمبریاگزیٹڈ قومی دن پر ہی پرائیویٹ عمارتوں پرلہرایاجاسکتاہے۔

صدر، وزیر اعظم، گورنرز، وزرا، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور چیف الیکشن کمشنرکی رہائش گاہوں اورگاڑیوں پرعام دنوں میں جھنڈا لہرایاجاسکتاہے۔ قواعد کے تحت عام دنوں میں صرف پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں، عدالتوں سمیت سرکاری عمارتوںپرہی پرچم لہرایاجا سکتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں