ریلوے ٹکٹوں پر انشورنس ٹیکس نافذہرمسافر 5 روپے اضافی دے گا
ٹرین حادثے کی صورت میں مسافر کے زخمی یا انتقال کرجانے پرمعاوضہ انشورنس کمپنی دے گی، حکام
پاکستان ریلویز انتظامیہ نے ٹکٹوں پر انشورنس ٹیکس نافذکر دیا، اب مسافر ہر ٹکٹ پر 5 روپے اضافی ٹیکس ادا کریں گے۔
ریلویز ریزرویشن حکام کو موصول نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ٹکٹ پر کرائے کے ساتھ 5 روپے اضافی انشورنس ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، یہ ٹیکس مختصر اور طویل فاصلے کے سبھی مسافروں سے وصول کیا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق آئندہ خدانخواستہ کسی بھی ٹرین حادثے کی صورت میں مسافر کے زخمی ہونے یا انتقال کر جانے پر معاوضے کی رقم ریلوے کی بجائے انشورنس کمپنی ادا کرے گی۔