جہلم کے سرکاری اسکول میں ڈینگی اسپرے سے 33 طالبات بے ہوش

تمام طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں جلد ہی فارغ کردیاجائے گا، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک March 05, 2016
کچگ عرصہ قبل اٹک میں ڈینگی اسپرے سے کئی طالبات کی حالت بگڑ گئی تھی:فوٹو:فائل

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں ڈینگی اسپرے سے 33 طالبات بے ہوش ہوگئیں ۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جہلم میں گورنمنٹ گرلزہائی اسکول میں ڈینگی سے بچاؤ کا اسپرے کیا گیا جس سے 33 طالبات بے ہوش ہوگئیں۔ متاثرہ طالبات کوڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ والدین بھی اسپتال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات کی حالت خطرے سے باہر اورمکمل ہوش میں آگئی ہیں، جلد ہی انہیں اسپتال سے فارغ کردیاجائے گا۔

دوسری جانب اسکول انتظامیہ کاموقف ہے کہ اسکول میں کوئی ڈینگی اسپرے نہیں کروایا گیا ہےْ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل بھی اٹک میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں ڈینگی سے بچاؤ کے اسپرے سے 50 طالبات بے ہوش ہوگئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں