وزیر داخلہ چوہدری نثار آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

چوہدری نثار قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے سے متعلق تحفظات اور مصطفیٰ کمال کے الزامات پر بریفنگ دیں گے۔

وزیر داخلہ عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کے بیان کے حوالے سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان قومی ٹیم بھارت بھیجنے اور مصطفی کمال کے انکشافات کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج شام ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بھارت بھیجنے سے متعلق تحفظات اور اٹھائے گئے اقدامات سے فیصلے سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کے بیان کے حوالے سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیر داخلہ 3 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس آنے والے کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال کے انکشافات اور الزامات کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ مصطفیٰ کمال کے الزامات پر حکومتی حکمت عملی بھی واضح کریں گے کہ وفاق ان الزامات کو کس طرح دیکھتا ہے۔
Load Next Story