امریکا کا مشرقی وسطیٰ میں داعش کے خلاف ایٹمی جہاز بھیجنے کا اعلان

B-52 جہاز کا استعمال جنگجو تنظیم داعش کے خلاف اپریل سے کیا جائے گا، رپورٹس

B-52 جہاز کا استعمال جنگجو تنظیم داعش کے خلاف اپریل سے کیا جائے گا، رپورٹس۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
امریکا نے مشرقی وسطیٰ میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے جہاز B-52 بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے شدت پسند تنظیم داعش سے لڑنے کے لیے مشرقی وسطیٰ میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے جہاز B-52 بھیجنے کا اعلان کیا ہے جن کا استعمال اپریل سے کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس جہاز کا استعمال داعش کے خلاف مؤثر ہتھیار کے طور پر کیا جائے گا تاہم کارروائی کے لیے کتنے جہاز بھیجے جائیں گے اس حوالے سے تفصیلات نہیں جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ B-52 طیارہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں کلسٹر بم، گریویٹی بم اور کروز میزائل شامل ہیں جب کہ اس سے قبل اس جنگی طیارہ کو افغانستان میں بھی استعمال کیا جاچکا ہے۔
Load Next Story