دبنگ خان نے اپنے بھائی ارباز کا گھر ٹوٹنے سے بچالیا
سلمان خان نے ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان اختلافات کو ختم کرانے میں اہم کردارادا کیا۔
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان اختلافات کو حل کراکے دونوں کا گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔
سلمان خان نے گزشتہ سال اپنی ریلیز ہونے والی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' میں گمشدہ بچی کو ان کے والدین سے ملانے کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد اب وہ حقیقی زندگی میں دلوں کو جوڑنے والے بن گئے ہیں۔
سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات تھے جس کے باعث دونوں اداکاروں کی جوڑی نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی یہی نہیں آئٹم گرل نے اپنے شوہر سے الگ رہائش بھی کررکھی تھی جس پر دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے دبنگ خان کو میدان میں آنا پڑا۔
دبنگ خان نے اپنی بھابی ملائیکہ اروڑہ خان کو فون کیا اور 18 سالہ رفاقت ختم نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرنے کا کہا جس پر اداکارہ نے ضبط کے بندھن توڑتے ہوئے اپنے شوہر کے رویئے کی شکایت کی تاہم سلو میاں اپنی بھابی کو منانے میں کامیاب ہوگئے یہی وجہ ہے کہ جس کے بعد دونوں کو رئیلٹی شو میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان اختلاف کی وجہ اداکارہ کی نوجوان اداکار ارجن کپور سے بڑھتی ہوئی قربتیں قراردی گئی تھیں۔