اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن 12 مشکوک افراد زیر حراست

مشکوک افراد کو آبپارہ مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔


ویب ڈیسک March 05, 2016
مشکوک افراد کو آبپارہ مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: رینجرز اور پولیس نے شہر میں سرچ آپریشن کے دوران 12 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران مختلف علاقوں کی مارکیٹوں اور رہائشی عمارات کی بھی تلاشی لی گئی جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آبپارہ مارکیٹ میں سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں کی تلاشی لی اور 12 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق حراست میں لیے گئے افراد سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات طلب کی گئی ہیں جب کہ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں