اسپورٹس فیسٹیول ٹچ بال میں پاکستان نے افغانستان کو مات دیدی

پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے مابین 3 میچزکی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ 2-2 سے برابر۔


Sports Reporter November 09, 2012
پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے مابین 3 میچزکی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ 2-2 سے برابر۔ فوٹو: فائل

انٹرنینشل اسپورٹس فیسٹیول کے ٹچ بال گرلز مقابلوں میں پاکستان نے افغانستان کو صفر کے مقابلے میں 3 پوائنٹس سے مات دے دی۔

پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے مابین 3 میچزکی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ 2-2سے برابر رہا، پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں عمران ملک نے گول کیا، وقفے کے بعد ہتیندر سنگھ نے میزبان ٹیم کی برتری ختم کر دی،چند لمحات بعد عمران ملک نے دوسرا گول کر کے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم67ویں منٹ میں ہرپیت سنگھ نے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ ریسلنگ مقابلوں کی55 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے سجاد اقبال نے بھارت کے پرنس اروڑہ کو چت کردیا، 60 کلوگرام میں بشارت علی نے بھارت کے رنجیت کمبوہ کو شکست دی،74 کلو گرام میں حیدر علی نے بھارت کے وستودیپ کے خلاف کامیابی حاصل کی، 84 کلوگرام میں عمیر بٹ نے بھارت کے ستویر سنگھ کو سخت مقابلے کے بعد ہرا دیا۔

96 کلو گرام میں بھارت کے گورپال سنگھ نے پاکستان کے غلام حسن کو شکست دی، 120 کلو گرام میں بھارتی مندیپ سوندھی نے سعید احمد کو زیرکیا۔رگبی کے پہلے میچ میں آکلینڈکے کالج رائفلز رائیڈرز کلب نے پاکستان وائٹس کو 47-0 سے ہرادیا، دوسرے مقابلے میں آئرلینڈ کے ہالی ووڈ کلب نے پاکستان یونیورسٹیز کو 48-0 سے شکست دی،افغانستان کے کابل یونائیٹڈ کلب نے ہانگ کانگ کی چائنیز یونیورسٹیز کو26-0 ،دہلی کے ہریکنز کلب نے پاکستان وائٹس کو 22-5 جبکہ ازبک کلب نے پاکستان یونیورسٹیز کو 26-0 سے ہرادیا۔کابل یونائیٹڈ رگبی کلب اور پاکستان گولڈ کا مقابلہ14-14 سے ڈرا ہوا۔

نیوزی لینڈ کے رائفلز رائیڈرز کلب نے دہلی ہریکنزکو 15-5 سے ہرایا،کمبپوچیا آل اسٹار کلب نے پاکستان گولڈ کو 19-7 سے زیر کیا، آئرش ہالی ووڈ کلب نے ازبک کلب کو 22-0 سے شکست دی۔ بیس بال کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 15-0سے شکست دیدی، محمد احسن بیگ، زبیر، عثمان، عمیر بھٹی، سمیر اور آصف گجر کا کھیل نمایاں رہا۔ کبڈی کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے نیپال کو 30 کے مقابلے میں40 پوائنٹس سے شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں