چین نے رواں سال کے لیے معاشی نموکا ہدف 65 تا 7 فیصد کردیا

معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اسٹیل، کوئلے اور دیگر متاثرہ صنعتوں کی زائد پیداواری صلاحیت میں کمی لائی جائے گی


AFP March 06, 2016
معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اسٹیل، کوئلے اور دیگر متاثرہ صنعتوں کی زائد پیداواری صلاحیت میں کمی لائی جائے گی فوٹو: فائل

چین نے روال سال کے لیے معاشی نمو کے ہدف پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 6.5 تا7فیصد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال چینی معاشی نمو 6.9 فیصد رہی تھی۔ چینی وزیراعظم لی نے نیشنل پیپلز کانگریس (پارلیمنٹ) سے افتتاحی خطاب میں کہاکہ رواں سال چین کو ترقی کے حوالے سے سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، اس لیے مشکل لڑائی لڑنے کے لیے تیاری ضروری ہے، حکومت اخراجات میں اضافہ کرے گی۔

معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اسٹیل، کوئلے اور دیگر متاثرہ صنعتوں کی زائد پیداواری صلاحیت میں کمی لائی جائے گی، سرکاری کمپنیوں میں ساختی ایڈجسٹمنٹس کی جائیں گی، حکومتی اخراجات میں 500 ارب یوآن (77ارب ڈالر) کا اضافہ ہوگا، ریلوے کے اخراجات 800ارب یوآن سے زائد اور سڑکوں کی تعمیر پر1.65ٹریلین یوآن خرچ کیے جائیں گے، رواں سال بجٹ 2.18ٹریلین یوآن خسارے میں رہے گا جو جی ڈی پی کا 3فیصد ہے جبکہ گزشتہ سال خسارہ 2.3فیصد رہاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں