پریمیئر فٹبال واپڈا نے زرعی ترقیاتی بینک کو زیر کرلیا

مسلم ایف سی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو ہرایا، آرمی نے ووہیب کلب کوشکست دیدی۔


Sports Reporter November 09, 2012
مسلم ایف سی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو ہرایا، آرمی نے ووہیب کلب کوشکست دیدی۔ فوٹو: فائل

نویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں واپڈا اور مسلم ایف سی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں واپڈا نے زرعی ترقیاتی بینک کو 3-0 سے زیرکرلیا۔

اسٹرائیکر وسیم عباس، مڈ فیلڈر محمد احمد اور زین اللہ نے بالترتیب 30، 57اور 85 ویں منٹ میں گول کیے، میچ کے بہترین اسکورر زین اللہ رہے، بیسٹ کھلاڑی کا ایوارڈ ذوالفقار شاہ کو دیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں مسلم ایف سی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو2-1 سے ہرا دیا، عصمت اللہ اور مڈ فیلڈر حیات اللہ نے میچ کے بالترتیب 38 اور 55 ویں منٹ میں گیندکو جال کی راہ دکھائی،ناکام سائیڈکا واحد گول اسٹرائیکر سرمد نے28 ویں منٹ میں کیا،کے پی ٹی کے گول کیپر ساجد حسین کو میچ کے 44 اور مسلم ایف سی کے ڈیفینڈر عبدالحکیم و مڈ فیلڈر محمد دائود کو51 اور 86 ویں منٹ میں یلو کارڈز دکھائے گئے۔

میچ کے بہترین کھلاڑی عصمت اللہ رہے،بہترین اسکورر حیات اللہ قرار پائے، مقابلہ شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں آرمی نے ووہیب ایف سی لاہور کو2-0 سے زیر کیا،اسٹرائیکر عنصر عباس نے بالترتیب 45 اور 82 ویں منٹ میں گول کیے،آرمی کے ڈیفینڈر محمد اشفاق کو73 ویں اور ووہیب ایف سی کے اسٹرائیکر نعیم اللہ کو 86 ویں منٹ میں یلو کارڈز دکھائے گئے، بہترین اسکورر کا انعام عنصر عباس اور بیسٹ کھلاڑی کا ایوارڈ ووہیب ایف سی کے مڈ فیلڈر نعیم اختر کے حصے میں آیا۔ جمعے کو بلوچ ایف سی اور نیشنل بینک کا میچ نوشکی فٹبال اسٹیڈیم میں ہوگا، خان ریسرچ لیبارٹری اور پی ایم سی ایتھلیٹکو فیصل آباد کی ٹیمیں کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں