گنگولی نے پاکستان اورسری لنکن زوال کوایشین کرکٹ کیلیے مایوس کن قرار دیدیا

پاکستان اور سری لنکا کے بورڈز نے ہوش کے ناخن نہیں لیے تو پھر کوئی ایشیا کپ دیکھنا بھی پسند نہیں کرے گا،گنگولی


Sports Desk March 06, 2016
فوٹو: فائل

بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی نے پاکستان اور سری لنکن ٹیم کے زوال کو ایشین کرکٹ کیلیے مایوس کن قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق اوپننگ بلے باز اور بھارتی ٹیم کے کپتان سرو گنگولی نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایشیائی کرکٹ کے پاور ہائوسز تھے مگر ان کی کوالٹی میں بہت زوال آگیا ہے، میں مانتا ہوں کہ ہر ٹیم تشکیل نو کے مرحلے سے گزرتی ہے لیکن اگر پاکستان اور سری لنکا کے بورڈز نے ہوش کے ناخن نہیں لیے تو پھر کوئی ایشیا کپ دیکھنا بھی پسند نہیں کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں