بھرپور تیاریوں کے ساتھ ملائیشیا جائیں گے قومی ہاکی کوچ

کیمپ میں میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنے کی بھی ٹریننگ دی جائے گی،جنید


Sports Reporter March 06, 2016
کیمپ میں میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنے کی بھی ٹریننگ دی جائے گی،جنید فوٹو: فائل

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو دیکھتے ہوئے بھرپور تیاریوں کے ساتھ ملائیشیا جائیں گے،اپنی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش ہو گی۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ کیمپ میں41 پلیئرز نے باقاعدہ رپورٹ کر دی ہے، حتمی ٹریننگ کا آغازاتوار سے ہوگا،کھلاڑیوں کو2 مرحلوں میں ٹریننگ دی جائے گی، صبح7 سے10بجے کے سیشن میں فٹنس کے ساتھ بنیادی ٹریننگ بھی دیں گے،دوپہر3 سے شام6بجے تک جاری رہنے والے دوسرے سیشن میں بنیادی خامیوں پر قابو پانے کے ساتھ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنے کی بھی ٹریننگ دی جائے گی۔

ایک سوال پر خواجہ جنید نے کہا کہ انٹرنیشنل لیگز کھیلنے والے کھلاڑی پی ایچ ایف کی اجازت سے گئے ہیں، انھوں نے ہم سے رابطہ کر کے10مارچ کو کیمپ کا حصہ بننے کی یقین دہانی کرائی ہے، خواجہ جنید نے کہا کہ چند دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ میں مزید کھلاڑیوں کی اسکروٹنی ہوگی،حتمی ٹیم کا اعلان 15سے 20 مارچ تک کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں