محرم میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنائینگے مصطفی جمال قاضی
مجالس کے مقامات اور جلوسوں کی گزر گاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائینگے۔
ڈپٹی کمشنر سائوتھ مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ علما، رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھرپور تعاون ، حکمت عملی اور مشترکہ لائحہ عمل سے محرم میں امن و امان کو صورتحال یقینی بناکر دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کی تمام کاوشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی مصطفیٰ جمال قاضی نے اپنے دفتر میں محرم کے حوالے سے مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تمام متعلقہ ادارے محرم کے دوران مجالس کے مقامات جلوسوں کی گزر گاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کریں۔
رینجرز اور پولیس محرم الحرام کے دوران عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنائیں اورتمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے،انھوں نے رینجرز اور پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عزا داران کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور مجالس ، جلوس ، مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف کڑی نگاہ رکھی جائے، اس موقع پر موجود علما واکابرین نے اجلاس میں اپنی اپنی جانب سے مختلف تجاویز پیش کیں۔