بھارتی ریاست گجرات میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاعات پرہائی الرٹ کردیا گیا

مذہبی و عوامی مقامات اور حساس تنصیبات پر سیکیورٹی کومزید سخت کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک March 06, 2016
پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں فرائض سنبھالنے کا حکم ملا ہے۔فوٹو:فائل

UMERKOT: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں دس دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی امورلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصرجنجوعہ نے اپنے بھارتی ہم منصب اجیت دوول کو اطلاع دی ہے کہ گجرات میں 10 دہشت گرد داخل ہوئے ہیں۔ جو ہندوؤں کے مذہبی تہوار شیو راتری کے موقع پر کارروائی کرسکتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے دی گئی اطلاعات کے بعد گجرات میں تمام سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، مذہبی و عوامی مقامات اور حساس تنصیبات پر سیکیورٹی کومزید سخت کردیا گیا ہے۔

گجرات میں محکمہ پولیس کے سربراہ پی سی ٹھاکر کی جانب سے ریاست بھر کے پولیس اسٹیشنز کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں فرائض سنبھالنے کا حکم ملا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کو بھی تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |