پاکستان کواپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں بھارتی اداکار رضا مراد

پاک بھارت میچ بھی ضرور ہوگا، سیکیورٹی کا ایشو جلد حل ہوجائے گا، رضا مراد


ویب ڈیسک March 06, 2016
پاکستان کو دوسرا گھرسمجھتا ہوں، رضا مراد :فوٹو:فائل

لاہور: بھارتی اداکار رضا مراد کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارتی اداکاررضا مراد اپنی اہلیہ اوربیٹی کے ہمراہ نجی دورے پرلاہور پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ رضا مراد لاہور،اسلام آباد اورکراچی میں قیام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کودوسرا گھرسمجھتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے مابین مشترکہ فلم سازی ہونا چاہیے ، پاکستانی فلموں میں بہت نمایاں تبدیلی آئی ہے، جن میں بھارتی اداکاروں کو بھی کام کرنے کا موقع ملناچاہئے۔

رضا مراد نے کہا کہ بھارت سرکار پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے لئے سنجیدہ ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان آکر اچھی شروعات کی ہے ، پاک بھارت میچ بھی ضرور ہوگا، سیکیورٹی کا ایشو جلد حل ہوجائے گا، پاکستان کودوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں اگر مہمان نوازی کا میڈل ہو تو وہ پاکستان کو ملےگا اسی لئے وہ اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں

اس نموقع پر رضا مراد کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستان آنے کی بچپن کی خواہش پوری ہوگئی، پاکستان کے بارے میں بہت کچھ سناہے یہاں کا کھانا اور کپڑے مشہور ہیں، وہ لاہور اور کراچی میں خوب شاپنگ کریں گی۔

واضح رہے کہ اداکار نے گزشتہ سال بھی اپنی اہلیہ ثمینہ رضا کے ہمراہ بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں