بھارتی ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے میں بم سے اڑانے کی دھمکی

کولکتہ ایئرپورٹ کے مینیجر کو جرمنی سے ای میل پر دھمکی موصول ہوئی ہے جس میں ایئرپورٹ کو تباہ کرنے کا کہا گیا ہے


ویب ڈیسک March 06, 2016
کولکتہ ایئرپورٹ پو دھمکی آمیز ای میل موسول ہونے پر سیکیورٹی اہلکار ایئرپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: پی ٹی آئی

بھارتی شہر کولکتہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کے اندر بم سے اڑادینے کی دھمکی کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے این ایس سی بوس ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو ای میل موصول ہوئی جس میں ایئرپورٹ کو ایک روز کے اندر بم دھماکے سے نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی تھی اور آئی پی ایڈریس کی شناخت کےبعد انکشاف ہوا ہے کہ یہ ای میل جرمنی سے بھیجی گئی تھی۔ سائبر ماہرین کی ٹیم ای میل کے مندرجات کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور تمام مسافروں کا سامان اچھی طرح سےچیک کیا جارہا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل کولکتہ ایئرپورٹ پر ماں اور بیٹی کے سامان سے کارتوس برآمد ہوئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔