کراچی کی ملیرجیل سے 87 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے گئے

رہا کئے گئے بھارتی شہریوں میں 86 ماہی گیر ہیں


ویب ڈیسک March 06, 2016
بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈرپرمتعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا:فوٹو:فائل

ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے سزائیں پوری کرنے والے 87 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے جنہیں پیر کو واہگہ باردڑ پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی ملیر جیل سے رہا ہونے والے 87 بھارتی شہریوں میں سے 86 ماہی گیر ہیں جو غیر قانونی طورپرپاکستان کی سمندری حدود میں مچھلی کا شکارکررہے تھے۔

رہا کئے گئے تمام بھارتی باشندوں کو بذریعہ ٹرین لاہوربھیجا گیا ہے جہاں سے انہیں پیرکے روز ہی واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔