صوبوں کے لئے خصوصی امدادکی مد ایک ارب 29 کروڑروپے جاری کرنے کی منظوری

پنجاب کو 27 کروڑ، سندھ کو 20، بلوچستان کو 50 کروڑ جبکہ خیبر پختونکوا کو 31 کروڑسے زائد رقم ملے گی


ویب ڈیسک March 06, 2016
وفاق کی جانب سے صوبوں کو ترغیبی گرانٹ سہ ماہی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صوبوں کے لئے خصوصی امداد کی مد ایک ارب 29 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیرخزانہ نے مالی سال برائے 16- 2015 کی تیسری سہ ماہی کے لئے خصوصی امداد کی مد میں ایک ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 49 ہزارروپے جاری کرنی کی منظوری دے دی ہے، منظورکی گئی رقم میں سے پنجاب کو 27 کروڑ 17 لاکھ 14 ہزار جب کہ سندھ کو 20 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار روپے ملیں گے۔ بلوچستان کا حصہ 50 کروڑ 23 لاکھ 83 ہزار ہوگا جب کہ خیبر پختونخوا کو 31 کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار روپے ملیں گے۔

واضح رہے کہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو ترغیبی گرانٹ سہ ماہی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔