حیدرآباد ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر984موٹر سائیکل سواروں کا چالان

ڈبل سواروں کو مختلف سزائیں، آئندہ سخت کاروائی کا انتباہ، ایس ایس نے شہر بھر میں ہائی الرٹ کر دیا


Numainda Express November 09, 2012
حیدرآباد: پولیس ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو تھانے لے جا رہی ہے۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

حیدرآباد پولیس نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر 984 موٹر سائیکل سواروں کے چالان کر دیے۔

جبکہ انہیں مختلف سزائیں بھی دیں اور دوبارہ خلاف ورزی نہ کرنے کی تنبیہہ کر تے ہوئے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر برکات رضوی نے دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکر دی تھی ۔ جمعرات کو مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے 984 افراد کو روک کر ان کا چالان کر دیا اور انہیںمختلف سزائیں بھی دیں اور دوبارہ پابندی کی خلاف ورزیپر سخت کارروائی کا انتباہ کرتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی حیدرآباد نے شہر میں حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے پولیس کو ہائی الرٹ کردیا اور حساس علاقوں میں گشت بڑھانے اور سخت چیکنگ کی ہدایتکی ہے جبکہ اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز متعین کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں