حکومت عافیہ کی رہائی کیلیے اپنا وعدہ پورا کرے فوزیہ صدیقی

امریکی عدالت کا فیصلہ عالمی قوانین کے منافی ہے، رہائی کیلیے جدوجہد جاری رہیگی


Staff Reporter November 09, 2012
امریکی عدالت کا فیصلہ عالمی قوانین کے منافی ہے، رہائی کیلیے جدوجہد جاری رہیگی ، فوٹو : فائل

ڈاکٹر عافیہ عالمی طاقت کی سیاست کاشکار ہوئی ہیں، امریکی عدالت کا فیصلہ عالمی قوانین کے منافی ہے۔

حکومت عافیہ کی رہائی کے لیے امریکی حکومت سے مطالبہ کرے،فیصلے نے ہمارے عزائم کو مزید مضبوط کیا ہے، عافیہ کی رہائی تک پر امن جدو جہد جاری رہیگی ،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی عدالت کے 86 برس کی سزا کو برقرار ر کھنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، انھوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ان لوگوں کیلیے نیا نہیں جو امریکی خفیہ ایجنسیوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے واقف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کی جانب سے اپیل جن وکلا نے دائر کی وہ امریکی حکومت کے وکلا تھے۔

اپیل کے فیصلے میں کوئی تعجب نہیں کیونکہ انصاف کے تقاضے پورے کر کے عافیہ کو بری کرنے سے ان کے فوجی جھوٹے ثابت ہوتے اور ان کی حقیقت دنیاکے سامنے آجاتی ،ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عافیہ ایک معصوم پاکستانی شہری ہے اس پر امریکا میں مقدمے چلانا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ماضی کی غلطی کو سدھارتے ہوئے فوری طور پر عافیہ کی رہائی کیلیے امریکا سے مطالبہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔