
بالی ووڈ کی فلم''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر'' 2012 میں ریلیز کی گئی تھی جس سے 3 نئے چہروں ورن دھون، سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جن کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے انجام دیئے تھے اور اسی فلم کی مقبولیت اور شائقین کی جانب سے پذیرائی کو دیکھتے ہوئے ہدایت کار کرن جوہر نے اس کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔
بالی ووڈ کے ناکام اداکار اور کامیاب ترین ہدایت کار کرن جوہر نے فلم''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر'' کا سیکوئل بنانے کا اشارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداح کے ایک سوال پرکیا۔ کرن جوہر کا کہنا تھا کہ فلم''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر'' کا سیکوئل جلد بنایا جائےگا جس کا باقاعدہ اعلان 2 ماہ بعد کیا جائے گا۔
https://twitter.com/karanjohar/status/706041364568387584
واضح رہے کہ فلم ''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر'' نے باکس آفس پر100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔