آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

مہمان آسٹریلیا نے 205 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔


ویب ڈیسک March 06, 2016
مہمان آسٹریلیا نے 205 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 مچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

جوہانسبرگ کے نیو وینڈریئر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے جس کے تعاقب میں آسٹریلیا نے ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر حاصل کیا۔ گینگروز ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وانر 77 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جو آخری اوور کی پہلی گیند پر اس وقت آؤٹ ہوئے جب کہ ٹیم کو جیت کے لئے صرف 11 رنز درکار تھے جس کے بعد جیمس فالکنر نے ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 4 گیندوں پر 7 رنز بنائے جب کہ بولر کگیسو رابادا نے اپنے اہم اوور میں 2 وائٹ گیندیں بھی کرائی جس کا فائدہ کینگروز ٹیم کو ہوا اور جیت کے لئے آسٹریلیا کو ایک گیند پر 2 رنز درکار تھے جسے شان مارش نے سیدھا باؤنڈری کی طرف کھیلتے ہوئے 2 رنز حاصل کئے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 75 رنز بنائے جب کہ ڈیوڈ وارنر نے 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی، ایرون فنچ 2، شین واٹسن 9، اسٹیون اسمتھ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کے کگیسو رابادا اور ڈیل اسٹین نے 2،2 اور کرس مورس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی تو کپتان فاف ڈپلوسی 79 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے اپنی اننگز کے دوران 41 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 5 چھکے اور 5 چوکے لگائے، اے بی ڈویلیئرز 13، ڈی کوک 44، جے پی ڈومنی 14، ڈیوڈ ملر33، فرحان بہاردین اور کرس مورس 3،3 رنز بنا کر آؤٹ رہے جب کہ ڈیوڈ ویس 10 اور کگیسو رابادا بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمس فالکنر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، جان ہیزٹنگ نے 2، شان مارش اور ایشٹن اگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں