ملالہ کا ڈرامہ امریکا و برطانیہ کے اشارے پرکیا گیا خالد سومرو

عافیہ صدیقی پر مظالم کیخلاف ملالہ کی طرح آواز کیوں نہیں اٹھائی گئی، ٹنڈوجام میں خطاب


Nama Nigar November 09, 2012
عافیہ صدیقی پر مظالم کیخلاف ملالہ کی طرح آواز کیوں نہیں اٹھائی گئی، ٹنڈوجام میں خطاب فوٹو: فائل

KARACHI: سابق سینیٹر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالدمحمود سومرو نے کہا ہے کہ متحدہ کی جانب سے ریفرنڈم کا اعلان ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کے مترادف ہے۔

حیدرآباد کا امن وہی لوگ تباہ کررہے ہیں جنہوں نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ملالہ کا ڈرامہ امریکا اور برطانیہ کے اشارے پر کیا گیا۔ ٹنڈوجام میں جلسہ عام اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی ایجنٹ پاکستانی کو لادینی ریاست بنانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور ملالہ یوسف زئی کا ڈرامہ اسی کا حصہ ہے جسے امریکا اور برطانیہ نے لکھا اور حکومت نے فلمایا۔ خالد سومرو نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ظلم کے خلاف ملالہ کی طرح آواز کیوں نہیں اٹھائی گئی۔ ریفرنڈم کروانے کا حق صرف حکومت کو حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف اور سندھ کو تقسیم سے بچانے کے لیے حیدرآباد کے عوام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ایم ایم اے بہت جلد جماعت اسلامی کے ساتھ بحال ہوگی اور سندھ کے اندر تمام قوم پرست، سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر الیکشن لڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا جاسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ عبدالمالک تالپر، ٹنڈوجام کے صدر خلیق الزماں حافظ سعید، حافظ عبدالرحمان سمیت دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |