افغانستان خودکش حملےاور بم دھماکے میں 10اہلکاروں سمیت20افراد ہلاک
قندھار میں موٹرسائیکل سوارخودکش بمبارنے پولیس چیک پوسٹ کے قریب خودکواڑا لیا، 4 اہلکارہلاک،4 زخمی ہوگئے
افغانستان میں سڑک کے کنارے بم دھماکے اور خودکش حملے اوربارودی سرنگ کے دھماکے میں10سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 شہری جاں بحق ہوگئے۔
قندھارمیں پولیس چیک پوسٹ پرخودکش حملے میں4پولیس اہلکارہلاک اور4افسران زخمی ہوگئے،لغمان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ صوبہ ہلمند میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں4 خواتین اوربچے سمیت10افراد ہلاک ہوگئے ۔جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان میں سڑک کے کنارے بم دھماکے اور خودکش حملے اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں10سیکیورٹی اہلکاروں سمیت20شہری جاں بحق ہوگئے۔افغان پولیس حکام کے مطابق صوبہ قندھار میں موٹرسائیکل پرسوار خودکش بمبارنے پولیس چیک پوسٹ کے قریب خودکواڑا لیا ۔
جس سے زور دھماکا ہوا ۔ دھماکے سے پورا علاقہ لرزاٹھا۔قندھارکے گورنر کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں4پولیس اہلکارہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ صوبائی صحت کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں4پولیس افسران زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ۔ دوسری جانب افغانستان کے صوبہ لغمان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں6افغان فوجی اہلکارہلاک ہوگئے۔
لغمان کے گورنر کے ترجمان کے مطابق فوجی دستہ لغمان میں گزررہا تھاکہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں5 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ صوبہ ہلمندمیں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں4خواتین اوربچے سمیت 10شہری ہلاک ہوگئے۔ ہلمند کے پولیس حکام کے مطابق سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4خواتین اوربچے سمیت 10شہری ہلاک ہوگئے۔