میرا انٹرویوز کے باوجود اپنے دولہا کا انتخاب نہ کرسکیں

کمپیوٹرمیں 5 نام فیڈ کیے جائیں گے جونام کمپیوٹر پسند کرے گا اس سے میرا شادی کریں گی

کمپیوٹرمیں 5 نام فیڈ کیے جائیں گے جونام کمپیوٹر پسند کرے گا اس سے میرا شادی کریں گی۔ فوٹو: فائل

اداکارہ میرا انٹرویوز کے باوجوداپنے دولہا کا انتخاب نہ کرسکیں اب ان کی شادی کا فیصلہ کمپیوٹر کرے گا۔


کمپیوٹر میں پانچ نام فیڈ کیے جائیں گے اور جونام بھی کمپیوٹر پسندکرلے گااس سے میراشادی کریں گی ذرائع نے بتایاہے کہ اداکارہ میرانے اپنی شادی کے لیے اب تک سولہ شخصیات کے انٹرویوزکرلیے ہیں اوروہ کسی بھی شخص کواپنی شادی کے لیے تاحال پسند نہیں کرسکی ہیں سات افراد کا چناؤ کرلیا گیا ہے اب ان شخصیات کی جائیداد شخصیت اور دیگر حوالوں سے معلومات کمپیوٹرمیں فیڈکی جائیں گی جس پر اداکارہ میرادیگر قریبی دوستوں کے ساتھ مل کرکمپیوٹرسے فیصلہ حاصل کریں گی اور بعدازاں شادی کے لیے ہاں کریں گی ان سات شخصیات میں دو کاروباری ایک ڈاکٹر اور دوافراد کاتعلق بیرون ملک سے ہے۔
Load Next Story