نیٹوکنٹینرز گمشدگی کیسکسٹمز ٹریبونل کودوبارہ نوٹس جاری
کسٹمز ٹریبونل کی کارروائی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے ،درخواست گزار
سندھ ہائیکورٹ نے کسٹم حکام کو نیٹو ؍ایساف کنٹینرز کی گمشدگی کیس میں نیشنل لاجسٹک سیل( این ایل سی ) کے خلاف کارروائی اور اپیلوں کی سماعت کے خلاف حکم امتناع میںتوسیع کرتے ہوئے کلکٹر ، ڈپٹی کلکٹر کسٹم اور کسٹمز ٹریبونل کو 23 نومبر کیلیے دوبارہ نوٹس جاری کردیے ہیں۔
جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے جمعرات کواین ایل سی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل جاوید فاروقی نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اب تک درخواست کی نقل موصول نہیں ہوئی اس لیے مدعا علیہان کی جانب سے جواب داخل نہیں کیاجا سکا ، عدالت نے ہدایت کی کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نقل فراہم کردی جائے، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود نیٹو اور امریکی افواج کیلیے آنے والی اشیا ایک معاہدے کے تحت افغان ٹرانزٹ کے ذریعے افغانستان بھیجی جاتی ہیں،افغان ٹرانزٹ گروپ نے این ایل سی کے 11ہزار156کنٹینرز کی ٹرانسپورٹیشن کی تصدیق کی ہے۔
نیٹو اور ایساف کے ہزاروں کنٹینرز کی پراسرار طور پر گمشدگی کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ازخود نوٹس لیا اور نیب کو تحقیقات کا حکم دیا جس پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا مگر دوسری جانب کسٹمز حکام نے بھی اپیل کی سماعت جاری رکھی ہے جو کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے،کسٹمز ٹریبونل میں 427اپیلیں دائر ہوئی ہیں جن میں سے 62اپیلوں پر فیصلہ سنادیا گیا ہے،کسٹمز ٹریبونل کی کارروائی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے ٹریبونل کو کارروائی سے روکا جائے،گذشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے کسٹمز ٹریبونل کو اپیلوں کی سماعت سے روک دیاتھا۔