سرکاری اہلکار وفاداریاں تبدیل کرنے کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں رابطہ کمیٹی

گرفتارولاپتہ کارکنوں کے والدین کوفون پر کہا جارہا ہے اپنے بچوں کیلیے مصطفی کمال سے رابطہ کریں

گرفتارولاپتہ کارکنوں کے والدین کوفون پرکہاجارہاہے اپنے بچوں کیلیے مصطفی کمال سے رابطہ کریں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے گرفتاراورلاپتہ کارکنوں کے گھروں پر نامعلوم سرکاری اہلکارفون کرکے ان کے والدین سے کہہ رہے ہیں کہ اگرآپ اپنے بچوںکی رہائی یا بازیابی چاہتے ہیں تو انیس قائم خانی یامصطفیٰ کمال سے رابطہ کرلیں، اس طرح لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم لاپتہ اوراسیرساتھیوں کے اہل خانہ کوان کی جرأت وہمت اورثابت قدمی پر سلام پیش کرتے ہیں اوران سے کہتے ہیں کہ جس طرح انھوں نے اب تک جرأت وہمت اورعزم وحوصلے کا مظاہرہ کیاہے وہ اسی طرح وہ ثابت قدم رہیں اورکسی دھونس دھمکی میں نہ آئیں۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے کہاکہ جیسے جیسے نئی نئی اطلاعات ثبوت وشواہدکے ساتھ ہم تک آتی رہیںگی ہم تحریک کے کارکنوں وذمے داروں اورعوام کوآگاہ کرتے رہیں گے،عوام تازہ ترین حالات وواقعات اور حقائق سے آگاہ رہنے کیلیے ایم کیوایم کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اللہ کے حضور انصاف کے حصول کے لیے دعائیں کریں اوراللہ کے انصاف پر یقین رکھیں،اللہ تعالیٰ ہی بہتر انصاف کرنے والا ہے اوروہی ظالموں ، جابروں اورآمروں سے خوب اچھی طرح نمٹنا جانتا ہے۔
Load Next Story