درآمدی بل کم کرنے کیلیے 400 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

ریفریجریٹرز، ڈیپ فریزرز، ائیرکنڈیشنرز اور پنکھوں کی استعمال شدہ حالت میں درآمد پر پابندی ہوگی۔


اظہر جتوئی March 07, 2016
ریفریجریٹرز، ڈیپ فریزرز، ائیرکنڈیشنرز اور پنکھوں کی استعمال شدہ حالت میں درآمد پر پابندی ہوگی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے درآمدی بل کم کرنے کیلیے 400اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ ریفریجریٹرز، ڈیپ فریزرز، ائیرکنڈیشنرز اور پنکھوں کی استعمال شدہ حالت میں درآمد پر پابندی ہوگی۔

وزارت تجارت کے دستاویزات کے مطابق پاکستان کی منڈی میں غیرملکی اشیاء کی مسلسل اور تیزی سے بڑھتی ہوئی درآمد سے پیدا ہونیوالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ مقامی صنعت کا تحفظ کیا جا سکے،اس سلسلے میں غیر ضروری اور اشیائے تعیش کی درآمد کی حوصلہ شکنی کیلیے 400اقسام کی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی ہے جو مقامی طور پر تیار کی جا رہی ہے۔ ریفریجریٹرز، ڈیپ فریزرز، ایئر کنڈیشنرز اور پنکھوں سمیت دیگر اشیا جو مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں ان کی استعمال شدہ حالت میں درآمد پر پابندی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |