سوڈان میں پاپولر کانگریس پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حسن الترابی انتقال کرگئے
ڈاکٹر حسن الترابی سوڈان کی سیاست میں اہم شخصیت جانے جاتے تھے۔
سوڈان میں پاپولر کانگریس پارٹی کے سربراہ اور معروف سیاسی شخصیت ڈاکٹرحسن الترابی 84سال کی عمر میں وفات پاگئے ان کی موت انجائنا کے سبب واقع ہوئی۔
طبی ذرائع کے مطابق الترابی کودارالحکومت خرطوم کے روئل کیئر اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔حسن الترابی 1932میں سوڈان کے شہر کسلا میں پیدا ہوئے انھوں نے 1951 سے 1955 تک الخرطوم یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی 1957میں آکسفورڈ یونیورسٹی لندن سے ماسٹرز کیا اور پھر 1964میں پیرس کی سوربون یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی وہ عربی انگریزی فرانسیسی اور جرمن چار زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔