سابق امریکی خاتون اول نینسی ریگن حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسیں

نینسی ریگن 1981 سے 1989 تک وائٹ ہاؤس میں خاتون اول کے طور پر رہیں

نینسی ریگن 1981 سے 1989 تک وائٹ ہاؤس میں خاتون اول کے طور پر رہیں۔ فوٹو: فائل

سابق امریکی خاتون اول نینسی ریگن یہاں اتوار کو 94سال کی عمر میں حرکت قلب بندہوجانے سے چل بسیں۔


سابق خاتون اول کی خاتون ترجمان جوآن ڈریک نے بتایاکہ انھیں رونالڈ ریگن صدارتی لائبریری، سامی ویلی، کیلی فورنیامیں ان کے شوہرسابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کی ابدی آرام گاہ کے پہلو میں سپردخاک کیاجائے گا۔ نینسی ریگن سابق اداکارہ تھیں، انھوں نے1982میں منشیات کے خلاف آگہی مہم بھی شروع کی تھی۔

نینسی ریگن 1981 سے 1989 تک وائٹ ہاؤس میں خاتون اول کے طور پر رہیں اور انھیں امریکا کی پرکشش ترین خاتون اول کے طور پر جانا جاتا ہے۔
Load Next Story