کوئٹہ ایئر پورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

لینڈنگ کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو لینڈ کرایا


این این آئی March 07, 2016
لینڈنگ کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو لینڈ کرایا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز لینڈنگ کے وقت خوف ناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

گزشتہ روز شاہین ائئرلائن کی پرواز این ایل 152 کوئٹہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرنے والی تھی کہ اچانک پرندہ انجن سے ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے مہارت کے ساتھ جہازکو ایئر پورٹ پر لینڈ کرلیا جس میں 100 سے زیادہ مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔ پرندے کے ٹکرانے سے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی جس کو دور کرنے کیلیے کراچی سے انجینئر طلب کرلیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں