لاہور ڈیفنس سے اے این پی کے سینیٹرکا بیٹا دوستوں سمیت گرفتار

ارشاد بنگش ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھا، ایک شخص کو کلاشنکوف نکالتے پولیس نے دیکھ لیا


Numainda Express November 09, 2012
ارشاد بنگش ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھا، ایک شخص کو کلاشنکوف نکالتے پولیس نے دیکھ لیا. فوٹو: فائل

ڈیفنس پولیس نے ایچ بلاک مارکیٹ میں واقع اپارٹمنٹ پرچھاپہ مارکر خبیر پختوانخوا سے تعلق رکھنے والے اے این پی کے سینیٹر عبدالغنی بنگش کے بیٹے اوراسکے دوستوں کے خلاف کار سرکار مداخلت سمیت شراب اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

سینیٹر کے بیٹے ارشاد بنگش کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اسے اور اسکے دوستوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس پر ڈی آئی جی آپریشن رائے محمد طاہر نے انکوائری کا حکم دے دیااور ایس پی کینٹ معروف واہلہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ارشاد بنگش چند روز قبل شادی میں شرکت کے لیے لاہورآیا تھا اور ڈیفنس میں ایک اپارٹمنٹ میں اپنے دو دوستوں آفتاب اور نظر کے ہمراہ مقیم تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ صبح پولیس اہلکار سرکاری گاڑی پر جارہے تھے کہ اس دوران ایک شخص گاڑی سے کلاشن کوف نکال رہا تھا جسے دیکھ کر اہلکاروں نے روکا تو وہ بھاگ کر قریبی اپارٹمنٹ میں داخل ہو گیا جس پر اہلکاروں نے ایس ایچ اوکو آگاہ کیا اور مذکورہ شخص کا تعاقب کرتے ہوئے اپارٹمنٹ میں داخل ہو گئے جہاں سے شراب کی بوتلیں اور کلاشنکوف برآمد ہو گئی۔اس دور ان میں شدید تلخ کلامی ہوئی،پولیس نے انہیں تھانے کی حوالات میں بند کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشن نے دو دن میں انکوائری رپورٹ طلب کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں