امریکا کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون جار ی رہیگا بھارت

اوباما کا دوبارہ انتخاب دونوں ممالک کے تعلقات کیلیے بھی ایک اچھا اقدام ہے

چین میں نئی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ،سلمان خورشید. فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے امریکی صدر بارک اوباما کودوبارہ منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بھارت اورامریکا کے درمیان شاندار تعلقات قائم ہیں اورمستقبل میں تمام شعبوںمیں تعاون کو فروغ جاری رہے گا۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہاکہ گزشتہ ایک دہائی میں دونوں ممالک کے درمیان کیے گئے اہم معاہدے پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں اورمستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انھوںنے کہاکہ اوباما کا دوبارہ انتخاب دونوں ممالک کے د رمیان پہلے سے قائم تعلقات کے لیے بھی ایک اچھا اقدام ہے۔

انھوں نے کہاکہ دونوںملک سیکیورٹی جیسے مشترکہ خطرات کے امور پر آئندہ بھی تعاون کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کریں گے۔ ہمسایہ ملک چین میں قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ہم بیجنگ میں ہونیوالی اس نئی پیش رفت پربھی گہری نظررکھے ہوئے ہیں اور ہم اس نئی قیادت کے ساتھ بھی اہم شعبوں میں کامیاب مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
Load Next Story